velkommen til innebandy (urdu)

15
کیدعوت کھیلنےوربال فل کتابچہ تعارفی

Upload: amund-nitter

Post on 30-Mar-2016

238 views

Category:

Documents


6 download

DESCRIPTION

Heftet "Velkommen til innebandy" oversatt til urdu

TRANSCRIPT

Page 1: Velkommen til innebandy (urdu)

کھیلنے کی دعوت

فلور بال

تعارفی کتابچہ

Page 2: Velkommen til innebandy (urdu)

فلور بال )نارویجن میں Innebandy( سکولوں کے ساتھ ساتھ آرگنائزڈ سپورٹس میں کھیال جانے واال ایک مقبول کھیل ہے جو ہر عمر کے لوگوں کیلئے مناسب ہے۔

اس کتابچے میں ہم بتانا چاہتے ہیں کہ فلور بال کیا ہے اور اسے کیسے آرگنائز کیا جا سکتا ہے۔ اس کے عالوہ ہم فلور بال میں دلچسپی رکھنے والوں کو مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے حوالے بھی مہیا کریں گے۔ یہ کتابچہ

Tysdal og Nilsson( Innebandy, 2010( نامی کتاب کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے جو فلور بال کی پالننگ، آرگنائزیشن اور کھیل کھیلنے، مختلف طرح کے ایکشنز، پریکٹس اور گیم کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔

اس کتاب میں اصولی معلومات اور مشقوں کے ذریعے آٹھ مختلف اہم موضوعات سمجھاۓ گئے ہیں:

بال کنٹرول، 2( پاس دینا اور پاس لینا، 3( شاٹ لگانا، 4( کھیل اور چھوٹی ( 1چھوٹی گیمز، 5( گول کیپنگ، 6( دفاع، 7( حملہ، 8( میچ۔

100 سے زیادہ مشقوں کے ساتھ یہ کتاب سکولوں میں فلور بال آرگنائز کرنے میں بہت مددگار ثابت ہو گی۔

یہ کتاب سکولوں کے ساتھ ساتھ آرگنائزڈ سپورٹس کیلئے بھی بہت موزوں ہے۔ اس کی بنیاد نارویجن سکول آف سپورٹ سائنسز میں مصّنف کے کئ سالہ تدریسی تجربے، کھالڑی اور ٹریننگ کوچ کی حیثیت میں حاصل کیے

گئے تجربوں اور متعلقہ اصولی علم پر ہے۔

کتاب کے عالوہ ایک dvd-innebandy بھی دستیاب ہے جس میں فلور بال کے سازوسامان اور اصولوں کے بارے میں معلومات ہیں اور اس کھیل کی بنیادی صالحیتوں

کے حوالے سے مشقوں کی تصویریں بھی ہیں۔ یہ www.innebandy.no DVD پر آرڈر کی جا سکتی ہے۔

فلور بال

مندرجات4 فلور بال کیوں کھیال جاۓ؟ 8 ناروے میں فلور بال

14 کھیل کا مختصر تعارف 16 موضوع – بال کنٹرو 26 اصول اور چھوٹی چھوٹی گیمز

INNEBANDYAKILLES

375,-Isbn: 978-82-7286-173-4

«Her er boka for alle innebandyinteresserte,

uansett ferdighetsnivå. Den er den første i sitt

slag i Norge, og blir en viktig bidragsyter for å

øke innebandykompetansen.»Tomas Jonsson, generalsekretær NBF

«Boka er rikt illustrert, brukervennlig, lett

tilgjengelig og har logisk oppbygning.»

Lars Tore Ronglan, NIH

Page 3: Velkommen til innebandy (urdu)

م ایک ایسا کھیل فراہم کرنا چاہتے ہیں جس میں سب کھالڑیوں کو کامیابی کا احساس نصیب ہو اور ہر کوئی اپنی سطح پر اور اپنی تمناؤں کے مطابق کھیل کر خوشی پاۓ۔

فلور بال کا ماحول ایسا ہونا چاہیئے جہاں آپ اپنے دوستوں سے ملیں، خوشگوار وقت گزاریں اور جتنا زیادہ سے زیادہ اچھا آپ کھیلنا چاہیں، ویسا ہی کھیل سکیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان باتوں کو اہمیت دے کر ہم کھالڑیوں کے کھیل چھوڑ دینے کا رجحان روک سکتے ہیں اور عمر

بھر کھیل کے ذریعے خوشی اور شمولیت کا راستہ ہموار کیا جا سکتا ہے۔

فلور بال ایک نیا کھیل ہے جسے تیزی سے فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ ہمارے خیال میں سکولوں اور آرگنائزڈ سپورٹس، دونوں میں فلور بال کی مقبولیت کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ کھیل بہت آسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایکشن سے بھرپور بھی ہے اور کھالڑیوں کو خوب دل لگا کر کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ اسے آرگنائز کرنا آسان ہے، کم سازوسامان درکار ہوتا ہے اور گیند سے کھیلے جانے والے دوسرے کھیلوں کے ساتھ بہت سے مشترک پہلوؤں کی وجہ سے فلور بال ان کھیلوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔ ایک جم ہال/سپورٹس ہال جہاں سٹکس اور گیند ہوں، کافی ہے۔ گیند سے کھیلی جانے والی ٹیم گیم ہونے کے باوجود فلور بال ایک ایسا کھیل ہے جس میں ہر کوئی آسانی سے شامل ہو سکتا ہے۔ اس کھیل کیلئے زیادہ صالحیتیں رکھنا ضروری نہیں ہے اور یہ لڑکیوں اور لڑکوں، دونوں کیلئے مناسب ہے۔ رنک میں چند ہی کھالڑی ہوتے ہیں جو

تیزی سے بدل بدل کر شاٹس لگاتے رہتے ہیں تو ہر کھالڑی کو اکثر گیند ملتا ہے اور اس طرح کھیل میں خوب سرگرمی رہتی ہے۔

فلور بال یہ ہے:lede G – )خوشی(- اس کھیل میں سب کو کامیابی کی خوشی حاصل ہوتی ہے!

ction A – یہ ”کھالڑیوں کی ایک پود” کو پوری طرح ایکشن کی طرف کھینچ لیتا ہے۔

aktivitet tor S – )خوب سرگرمی( - سب کو خوب حصہ لینے کا موقع ملتا ہے، تیز دھڑکن۔

organisere å nkel E – )آرگنائز کرنا آسان( – دوسرے کھیلوں کے ساتھ بہت سے مشترک پہلوؤں کے سبب آسانی

idrett avterskel L – )شامل ہونا آسان ہے( – صنف، صالحیت، دلچسپی۔

utstyr ite L – )تھوڑا سازوسامان( – جم ہال، کھلی جگہ پر، سپورٹس ہال، سٹارٹ پیکیج، ٹیم پیکیج اور سکول پیکیج۔

ngasjerende E – )مگن کرنے واال( – عمر سے قطع نظر سب ”کھیل میں مگن” ہو جاتے ہیں۔

ان نارویجن الفاظ کے ابتدائی حروف کو مال کر لفظ Gaselle بنتا ہے جس کے دو مطلب ہو سکتے ہیں اور یہ دونوں ہی فلور بال کے بارے میں درست ہیں:

ہرن کی قسم کا قالنچیں بھرنے واال افریقی جانور( 1

2 )Gasellebedrift ،ناروے کی چھوٹی کمپنی جو دوسروں سے زیادہ تیزی سے پھلے پھولے

فلور بال کیوں کھیال جاۓ؟

رّوصت اک لاب رولف

زیادہ سے زیادہ کھالڑی –

زیادہ سے زیادہ عرصہ

44

Page 4: Velkommen til innebandy (urdu)

سکول میں فلور بال سکول میں ہمارا تجربہ یہ ہے کہ فلور بال میں طالبعلموں کی صالحیت کا معیار برابر ہوتا ہے۔ اس وجہ سے اس کھیل کو موزوں انداز میں

آرگنائز کرنا آسان ہے۔ کھالڑیوں کے بیچ سرگرمی بڑھتی ہے اور زیادہ کھالڑیوں کو کامیابی کا احساس نصیب ہوتا ہےجبکہ اس کے مقابلے میں دوسرے کھیلوں میں کچھ کھالڑی باقی کھالڑیوں سے زیادہ صالحیتیں رکھتے ہیں لہذا وہی سارے کھیل پر غالب رہتے ہیں۔ فلور بال سکھانے

کے سلسلے میں ہمارا تجربہ یہ ہے کہ سٹک کی وجہ سے بعض لوگ اس کھیل کو کم خطرناک پاتے ہیں۔ اس میں گیند پر سٹک سے ضرب لگائی جاتی ہے، نہ کہ اپنے جسم کے کسی حصے کو ضرب لگانے کیلئے “قربان” کرنا پڑتا ہے۔ اس وجہ سے گیند والے کھیلوں سے جھجکنے والے طالبعلموں کو بھی فلور بال میں بھرپور حصہ لینے، کامیابی، خوشی اور ترقی پانے کا موقع ملتا ہے۔ فلور بال سب کیلئے موزوں ہے خواہ

انسان موٹا ہو یا دبال، چھوٹا ہو یا بڑا۔ اس خصوصیت کی وجہ سے سب کھالڑی بھرپور طور پر کھیل میں شامل رہتے ہیں اور خوب سرگرمی رہتی ہے اور یہ پہلو سکول میں بھی اور آرگنائزڈ سپورٹس میں بھی مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔

نارویجن بینڈی فیڈریشن )NBF ,Bandyforbund Norges( کے ترقیاتی شعبے )Utviklingsavdelingen( نے ایسے ٹیلر میڈ )خاص طور پر تیار کیے گئے( تدریسی پروگرام بناۓ ہیں جو سطح اور گھنٹوں کی تعداد کے لحاظ سے مختلف معیاروں کیلئے عین درست ہیں،

پرائمری سکول، SFO، ہائی سکول، ہائر سیکنڈری سکول اور اعلی تعلیم کے اداروں، سب کیلئے علیحدہ پروگرام ہیں۔ آج یہ تربیتی پروگرام بہت سے یورنیورسٹی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں فزیکل ایجوکیشن کے استادوں کو سکول میں فلور بال گیمز کرانے کیلئے معلومات اور اہلیت حاصل ہو۔ NBF ہائر سیکنڈری سکولوں کے ساتھ بھی سپورٹس کے مضامین میں فلور بال کا

نصاب تیار کرنے کیلئے تعاون کر رہی ہے۔

سکول اور آرگنائزڈ سپورٹس، دونوں میں فلور بال کے کھیل کیلئے اہلیت اور معیار بڑھا کر زیادہ طالبعلموں اور کھالڑیوں کو مزید کامیابی اور ترقی نصیب ہو سکے گی۔ اس طرح اس کھیل کیلئے جذبے اور خوشی میں بھی اضافہ ہو گا اور لوگوں کو یہ خواہش پیدا ہو گی کہ فارغ

اوقات میں آرگنائزڈ فلور بال میں شامل ہوں۔

اگر آپ فلور بال یا ٹیلر میڈ تدریسی پروگراموں کے بارے مزید جاننا چاہیں تو [email protected] پر NBF کے ترقیاتی شعبے سے رابطہ کریں۔

766 7

Page 5: Velkommen til innebandy (urdu)

ناروے میں فلور بالفلور بال کی تاریخ

نارویجن سکول آف سپورٹ سائنسز کے سابقہ پرنسپل Wright Per وہ پہلے شخص تھے جو 70 کی دہائی کے شروع میں امریکہ سے اوّلین سٹکس الۓ۔ مقصد یہ تھا کہ بینڈی اور آئس ہاکی کے کھالڑی ان ڈور ٹریننگ کر سکیں۔ بینڈی

کھیلنے والوں کی تعداد بڑھانے کیلئے فلور بال کو سکولوں میں بھی متعارف کرایا گیا اور اساتذہ اور طالبعلموں نے اس کھیل میں بہت دلچسپی دکھائی۔ اس کے بعد سے اس کھیل کو لگاتار فروغ حاصل ہوتا گیا۔ آج فلور بال سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد تقریبا 15000 ہے اور اس تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بین االقوامی سطح پر 51

ممالک میں تقریبا 3 الکھ الئسنس یافتہ کھالڑی پاۓ جاتے ہیں۔ 12 دسمبر 2008 کو IOC نے فلور بال کو منظور شدہ کھیلوں میں شامل کیا۔

نارویجن بینڈی فیڈریشننارویجن بینڈی فیڈریشن، فلور بال کے ساتھ ساتھ آئس پر کھیلی جانے والی بینڈی اور گراؤنڈ ہاکی کو بھی منّظم کرتی ہے۔

اس کے کل ممبران کی تعداد 22000 کے قریب ہے جو کئ حلقوں/ریجنز میں بٹے ہوۓ ہیں۔ حلقے/ریجنز مقامی سطح پر ان کھیلوں کے اہتمام کیلئے ذمہ دار ہیں۔ یہ سپورٹس کلبوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، سپورٹس پالیسی سے تعلق

رکھنے والے باال فورموں )سپورٹس سرکلز( اور سیاسی اداروں )میونسپلٹی/کاؤنٹی میونسپلٹی( میں کلبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں کھیل کے میدانوں اور عمارات سے تعلق رکھنے والی ترجیحات کو بہت اہمیت حاصل ہے۔

فلور بال کی باال پروفیشنل اتھارٹی نارویجن بینڈی فیڈریشن ہے۔ یہ فیڈریشن کھیل کو آرگنائز کرنے اور اسے ترقی دینے، فیڈریشن سیریز اور نیشنل ٹیموں کو آرگنائز کرنے کی ذمہ دار ہے۔ مقصد یہ ہے کہ مدد اور مناسب اقدامات کے ذریعے

حلقے/ریجن اور کلبوں کو زیادہ سے زیادہ اس قابل بنایا جاۓ کہ وہ مقامی سطح پھر اس کھیل کو برقرار رکھیں اور آرگنائز کریں۔ معیار اور تعداد کے لحاظ سے اس کھیل کو مزید ترقی دینے کیلئے 2003 میں فیڈریشن کا ایک ترقیاتی شعبہ قائم کیا گيا۔ ترقیاتی شعبہ اس مقصد کیلئے مستعدی سے کام کر رہا ہے کہ ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ افراد زیادہ سے زیادہ عرصہ فلور بال کھیلیں، کوچ اور ایکٹیویٹی لیڈر کے طور پر کام کرنے والوں کیلئے کورس مہیا کر کے یہ کھیل سکھانے کی اہلیت کو فروغ دیا جاۓ اور کلبوں کو درست کام کرنے اور اپنے کھالڑیوں کا اچھے طریقے سے خیال رکھنے کیلئے تقویت

دی جاۓ۔

ترقیاتی ماڈل کے تین مراحل ہیں

بنیادی طریق کار:• مقامی سطح کے لحاظ سے موزوں تبدیلیاں

• خبر گیری )کھیل کو فروغ دینے والے مشیر جو مقامی ماحول سے واقف ہوں(• قریبی اور مدد کرنے والی آرگنائزیشن )جہاں تک ممکن ہو، مقامی سطح پر مدد دینے کا بندوبست ہو گا، ہم کلبوں کے پاس آئیں گے، کلبوں

کو ہمارے پاس نہیں آنا پڑے گا(• باہمی تعاون )سپورٹس سرکلز، بینڈی سرکلز(

کلبوں کی ترقی اہلیت کا فروغ کھیل کا فروغ

988 9

Page 6: Velkommen til innebandy (urdu)

ترقیاتی شعبہ فلور بال کو ایک ایسا کھیل بنانا چاہتا ہے جس کی بنیاد بچوں کی توقعات اور ضروریات پر ہو ؛جس میں زیادہ سے زیادہ بچے شامل ہوں اور بچوں کی سپورٹس کے آئیڈیلز نوجوانی کے سالوں میں بھی برقرار رہیں۔ ہم کھالڑیوں سے تقاضے

کرنے کی بجاۓ ہمہ جہتی اور لچک چاہتے ہیں اور ہم یہ بھی پسند کریں گے کہ کھالڑی کئ سپورٹس میں شامل ہو سکیں۔

پریکٹس میں کھالڑیوں کی خوشی و اطمینان، مہارت کے سبب کامیابی کے احساس، کھیل کود اور مزے کو اہمیت دی جاۓ گی۔ اگر ہم زیادہ سے زیادہ کھالڑیوں کو زیادہ سے زیادہ عرصے تک اپنے ساتھ وابستہ رکھ سکیں تو ہمیں اچھے نتائج بھی حاصل ہوں گے۔ جب تک

ممکن ہو، ہم بالغوں کی سپورٹس کے آئیڈیلز سے دور رہیں گے جن میں نتائج اور ٹیم کے ٹاپ پر رہنے کو اہمیت دی جاتی ہے۔ جب کھالڑی 28 سال کی عمر کو پہنچیں تو ان کی صالحیتیں عروج پر ہوتی ہیں۔ اس لیے اگر 18 سال کی عمر میں ہی کھیل چھوڑ دیا جاۓ تو کتنے

افسوس کی بات ہے!

ہم سمجھتے ہیں کہ کئ سپورٹس میں کم عمری میں ہی سخت تقاضوں اور نتائج کو اہمیت دینے کی وجہ سے کھالڑیوں کے جذبے اور شوق کو نقصان پہنچتا ہے اور نوجوانی میں بہت سے کھالڑیوں کے کھیلوں سے نکل جانے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے۔ فلور بال کا حال بیشتر دوسرے کھیلوں سے مختلف ہے کیونکہ 13- 19سال کی عمر کے بہت سے بچے جب دوسرے کھیلوں کو چھوڑ رہے ہوتے ہیں، فلور بال کے

نئے کھالڑیوں کی تعداد بڑھ رہی ہوتی ہے۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے اور ہم مستقبل میں بھی اپنی یہ خاصیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

2007 میں ہم نے innebandy-EL کے ذریعے معذور بچوں کیلئے بھی کھیل شروع کیا۔ یہ کھیل شدید معذوری میں مبتال کھالڑیوں کیلئے بھی موزوں ہے لہذا یہ شروع ہی سے بہت مقبول ہو گیا ہے اور تیزی سے پھیل رہا ہے۔ آج ہمارے 10 کلب اور 100 سے زیادہ کھالڑی ہیں۔

مزید معلومات کیلئے www.nbfutvikling.no/el-innebandy دیکھیں۔

فلور بال کی اقدارترقیاتی شعبہ پانچ اقدار کے مطابق کام کرتا ہے:

خوشی: کھالڑیوں کو کامیابی اور ترقی کا احساس ہو اور اسطرح خوشگوار تجربات حاصل ہوں۔شمولیت: بہت سے باصالحیت افراد، مرکز نگاہ یہ ہے کہ سب کو شامل ہونے اور اپنی اپنی سطح پر کارکردگی دکھانے کا موقع ملے۔

معیار: ہر تنظیمی سطح پر اہلیت بڑھانے کیلئے کردار ادا کرنا۔ترقی: اپنی ترقی کے لحاظ سے مہارت و کامیابی کو ماپا جاۓ، نہ کہ دوسروں سے مقابلہ کر کے۔

فلور بال کے دانشمندانہ اصول: اس کی تفصیل صفحہ 13 پر ہے۔

1010

Page 7: Velkommen til innebandy (urdu)

فلور بال کے دانشمندانہ اصولفلور بال کے کھیل میں شامل ہونا بہت آسان ہے یعنی کوئی خاص تقاضے نہیں ہیں۔ پریکٹس اور میچوں کا طریق ایسا ہو گا کہ سب خوش

رہیں اور سب کو محسوس ہو کہ ان کا شامل ہونا پسند کیا جاتا ہے۔ یہ بات کھالڑی، ریفری، کوچ، لیڈر اور والدین میں سے ہر ایک کیلئے ہے۔ اس کھیل سے تعلق رکھنے والے سب لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ فلور بال کے دانشمندانہ اصولوں )InnebandyVett( پر عمل کیا جاۓ۔

کھالڑیوں کا فرض ہے کہ اپنے ساتھی کھالڑیوں، مخالف کھالڑیوں، ریفری اور کوچ کا احترام کریں اور دوستانہ روّیہ رکھیں۔ اس کیلئے یہ بھی اہم ہے کہ پریکٹس اور میچ کا انداز ایسا ہو کہ نتیجے سے قطع نظر سب مطمئن اور خوش باش رہ سکیں۔ ہماری جیت اور ہار شان سے ہو

گی۔ ہارنا سیکھنا بھی کھالڑیوں کی نشوونما کا ایک اہم حصہ ہے۔

خواہ آپ کوچ، لیڈر، ریفری یا کھالڑی کے والد/والدہ ہوں، آپ کو اپنے کردار کا شعور رکھنا چاہیئے۔ ذرا رک کر سوچیں کہ آپ کے روّیے سے دوسرے کس طرح متاثر ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ آپ کا عمل نمونے کی حیثیت رکھتا ہے اور آپ کا روّیہ دوسروں میں منتقل ہوتا ہے۔ آپ

یہاں کھالڑیوں کی خاطر آتے ہیں۔ کھالڑیوں کو اچھے انسان بننے کی تربیت دینا ایک بھاری ذمہ داری ہے تاکہ ان میں یہ شعور پیدا ہو کہ انہیں کھیل کے میدان میں اور میدان سے باہر کیسا روّیہ رکھنا چاہیئے۔

اگر آپ کا انداز مثبت ہو تو یہ انداز دوسروں میں منتقل ہو جاتا ہے اور آپ کی توجہ ان باتوں کی طرف ہوتی ہے جو اچھی ہیں۔ اس طرح کھالڑیوں، کوچ اور ریفری کو کامیابی کا احساس ہو گا جس سے انہیں مزید اچھے کھیل کی تحریک ملے گی۔ لیکن اگر آپ کا انداز منفی ہو، خواہ آپ کھالڑیوں، کوچ یا ریفری میں سے کسی کو بھی منفی انداز دکھائیں، تو یہ بھی آگے منتقل ہوتا ہے یعنی دوسرے بھی منفی انداز اختیار کر لیتے ہیں۔ اس طرح نہ تو خوشی و اطمینان حاصل ہوتا ہے اور نہ ہی

بہتر کارکردگی۔ برا بھال سن کر کسی کو کامیابی کا احساس نہیں ہوتا۔گے النے کیلئے 10 اچھے تبصروں کی ضرورت ہوتی ہے یاد رہے کہ کسی کو آلیکن سب کیے کراۓ پر پانی پھیرنے کیلئے صرف ایک منفی تبصرہ کافی ہے۔

یہ کبھی مت بھولیں کہ آپ دوسروں کے سامنے اپنی ٹیم اور اپنے کلب کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آپ کے برے روّیے سے ٹیم کے ساتھ ساتھ کلب کی شہرت کو بھی

نقصان پہنچے گا۔لوگوں پر آپ کے کلب کے بارے میں کیا تاثر پڑے گا؟

• مخالف کا احترام کریں• ریفری کیلئے تّشکر کا جذبہ رکھیں، ریفری کے

بغیر کوئی میچ نہیں ہو سکتا• میچ کیلئے شکریہ ادا کریں

• ریزرو کھالڑیوں کے بنچ/وارڈروب/ہال کو اسی حالت میں چھوڑ کر جائیں جس حالت میں یہ آپ

کو مال تھا

ہم پر الزم ہے کہ ہمیشہ:

131212 13

Page 8: Velkommen til innebandy (urdu)

کھیل کا مختصر تعارففلور بال رنک کا نارمل سائزx 20 40 میٹر ہوتا ہے جو ایک ہینڈ بال کورٹ کے برابر ہے۔ رنک کے گرد تقریبا 50 سینٹی میٹر اونچی

چاردیواری ہوتی ہے جس کے کونے گوالئی والے ہوتے ہیں۔ رنک کو درمیان میں سے ایک سنٹر الئن تقسیم کرتی ہے جس کا درمیانی نقطہ )1 x 2,5 4 میٹر( ہوتی ہے اور ہر گول کریز میں ایک گول کیپر ایریا x 5(بھی بنا ہوتا ہے، رنک کے دونوں اطراف میں ایک ایک گول کریز

میٹر( بنا ہوتا ہے اور سات فیس آف پوائنٹس ہوتے ہیں )سنٹر الئن پر اور گول الئنز کی سیدھ میں کونوں میں(۔ گول کیپر ایریا میں صرف گول کیپر کو رہنے کی اجازت ہوتی ہے۔ گول کے جنگلے کی چوڑائی 160 سینٹی میٹر اور اونچائی 115 سینٹی میٹر ہوتی ہے اور یہ گول کیپر

ایریا کے آخری حصے میں لگا ہوتا ہے۔ ہر ٹیم 5 کھالڑیوں اور ایک گول کیپر پر مشتمل ہوتی ہے۔

سازوسامانآؤٹ پلیئرز )سٹک لے کر بھاگنے والے کھالڑیوں( کو کم سازوسامان کی ضرورت ہوتی ہے۔ فرش پر پہننے کے جوتے، ٹی شرٹ، شارٹس، جرابیں اور سٹک عام ضرورت کا سامان ہے لیکن ایکسٹرا چیزیں بھی پائی جاتی ہیں۔ کچھ کھالڑی پنڈلیوں پر شن گارڈز پہنتے ہیں اور

آنکھوں پر حفاظتی چشمے کا استعمال زیادہ عام ہونا چاہیئے۔

گول کیپر کیلئے فیس ماسک اور ہیلمٹ پہننا الزمی ہے۔ دوسرا سازوسامان الزمی نہیں ہے لیکن جسم کو محفوظ رکھنے والے سویٹر اور ٹراؤزر، جوتوں، گھٹنوں کیلئے پیڈز اور لڑکوں کو خاص اعضا کی حفاظت کیلئے susp پہننے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ گھٹنوں کے پیڈز میں

چوٹ سے بچانے کیلئے درست پیڈنگ ہونی چاہیئے۔ کچھ گول کیپرز کہنیوں کیلئے پیڈز اور دستانے بھی پہنتے ہیں۔

فلور بال سٹکآؤٹ پلیئرز کے استعمال کی سب سے اہم چیز سٹک ہے۔ کئ سکولوں میں خراب سازوسامان ہوتا ہے جس کی وجہ سے طالبعلم کھیل میں ترقی

اور کامیابی کے احساس سے محروم ہو جاتے ہیں۔ سٹکس کی بہت سی ورائٹی دستیاب ہے جن کی مختلف خصوصیات اور مختلف قیمتیں ہیں۔ چھوٹی عمر کے کھالڑیوں کیلئے ایسی سٹک کا مشورہ دیا جاتا ہے جس کا بلیڈ نرم ہو اور نرم، آسانی سے پکڑا جانے واال کم چوڑا دستہ ہو۔ کھیل کی اچھی ٹیکنیک سیکھنے کیلئے بھی سٹک کی لمبائی اہم ہے۔ عام اصول یہ ہے کہ سٹک کھالڑی کی ناف تک پہنچتی ہو۔ ناف

سے ماپ کر کھالڑی اپنا قد بڑھنے کے ساتھ ساتھ سٹک کی درست لمبائی معلوم کر سکتا ہے۔

فلور بال کے بارے میں مزید یہاں پڑھیں:

www.nbfutvikling.no :Utviklingsavdelingen •

www.innebandy.no :Innebandyseksjonen •

www.bandyforbundet.no :Norges Bandyforbund (NBF) •

org.floorball.www :)IFF( انٹرنیشنل فلور بال فیڈریشن •

NBF سکولوں، کلبوں اور ٹیموں کو سازوسامان کے عمدہ پیکیجز مناسب داموں پر فروخت کرتی ہے۔ مزید معلومات کیلئے www.nbfutvikling.no دیکھیں۔

151414 15

Page 9: Velkommen til innebandy (urdu)

بال کنٹرول سے کیا مراد ہے؟بال کنٹرول سے مراد یہ ہے کہ کھالڑی مختلف حاالت میں گیند

کو کنٹرول کر سکے۔ ہمیں بھاگتے دوڑتے بھی اور ایک جگہ ٹھہرے ہوۓ بھی گیند کو کنٹرول کرنے کے قابل ہونا چاہیئے۔

پورے میدان کی خبر رکھنے اور اپنی ٹیم اور مخالف ٹیم کے کھالڑیوں کو نگاہ میں رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمیں گیند پر بھی

کنٹرول رکھنا ہوتا ہے۔

گرفت اور دایاں یا بایاں ہاتھ استعمال کرنے کا رجحان

گیند پر اچھا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے ہمارا سٹک پکڑنے کا طریقہ عین اہم ہے اور کھیل کے ٹیکنیکل ایکشنز انجام دینے

کیلئے بہترین بنیاد بھی سٹک پر درست گرفت کی وجہ سے میّسر آتی ہے۔ فلور بال کی تربیت کا بنیادی نقطہ یہی ہونا چاہیئے۔ اوپر والے ہاتھ سے دستے کا سرا ڈھکا ہونا چاہیئے یعنی دستہ

عین ہتھیلی کے درمیان میں رہے۔ ہم اس ہاتھ کو ایسے مضبوطی سے جماۓ رکھتے ہیں جیسے کسی سے ہاتھ مال رہے ہوں یا پیچ

کس پکڑے ہوۓ ہوں۔ نیچے والے ہاتھ کو ہم دستے کے گرد قدرے نرمی سے رکھتے ہیں تاکہ مختلف مواقع پر ہاتھ کو اوپر

اور نیچے حرکت دینا ممکن رہے۔

ہمارا سٹک پکڑنے کا رخ اس پر منحصر ہے کہ ہم کس ہاتھ سے سٹک کے اوپری حصے کو پکڑنا پسند کرتے ہیں اور اسی سے

طے ہوتا ہے کہ سٹک ہمارے جسم کے کس طرف رہے گی۔ اگر ہم ”لیفٹ ہینڈڈ” ہوں یعنی ہمارا بایاں ہاتھ غالب ہو تو ہم

دایاں ہاتھ اوپر رکھتے ہیں اور سٹک جسم کے بائیں طرف رہتی ہے۔ اگر ہم ”رائٹ ہینڈڈ” ہوں یعنی ہمارا دایاں ہاتھ غالب ہو

تو ہم بائیں ہاتھ کو اوپر رکھتے ہیں اور سٹک جسم کے دائیں طرف رہتی ہے۔ سٹک کا بلیڈ بھی دونوں قسموں کے لوگوں کے لحاظ سے مختلف بنایا جاتا ہے یعنی بلیڈ کا خم دائیں یا بائیں طرف ہوتا ہے۔ یہ اہم ہے کہ بلیڈ کا رخ کھالڑی کے غالب ہاتھ کے مطابق ہو۔ بالعموم کہا جا سکتا ہے کہ کھالڑی سٹک اور گیند کے ساتھ جتنا زیادہ وقت گزاریں، انہیں گیند پر اتنا ہی بہتر کنٹرول حاصل ہو جاتا ہے۔ لہذا کھالڑیوں کو یہ ترغیب دینا اہم ہے کہ وہ پریکٹس کے وقت کے عالوہ بھی سٹک اور

گیند کے ساتھ بہت وقت استعمال کریں۔ آپ سکول آتے جاتے، تفریح کے وقفے میں، پریکٹس کیلئے آتے جاتے اور دوسرے مواقع پر سٹک اور گیند سے کھیلتے جائیں۔ سٹک اور گیند سے ٹرکس

کرنا)Triksing( بھی گیند پر کنٹرول حاصل کرنے کا ایک زبردست طریقہ ہے۔

حملے کیلئے اہم صالحیتیں• گیند کو چالنا یعنی گیند کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا۔ یہ اہم ہے کہ کھالڑی بلیڈ کےاندرونی اور بیرونی، دونوں رخوں کو استعمال کرنا جانتا ہو اور مختلف سمتوں میں گھوم

سکتا ہو۔ وقت کے ساتھ ساتھ جب کھالڑی کی صالحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ہم گیند کو چالتے ہوۓ ساتھ ساتھ اس پر

کنٹرول رکھنے کیلئے پھرتی کے تقاضے میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

• گیند کو بچا کر رکھنا یعنی ہم اپنے جسم کی مدد سے گیند کو بچا کر رکھتے ہیں تاکہ مخالف کھالڑی گیند نہ اچک لے۔ درست ابتدائی پوزیشن ”ریڈی پوزیشن” کھالڑی کیلئے اچھا

توازن برقرار رکھنا یقینی بناتی ہے اور وہ اس قابل ہو جاتا ہے کہ کھیل میں کسی بھی طرح کا ایکشن کر سکے۔

• Finter )چکمے دینا( ان مختلف حرکتوں کو کہتے ہیں جو ہم مخالف کھالڑی سے بچ نکلنے کیلئے کرتے ہیں۔ ایسی حرکتوں کی بہت سی مختلف قسمیں ہیں۔ ہم اپنا رخ بدل کر یا جھٹکے

سے مڑ کر چکمہ دے سکتے ہیں جیسے دائیں جانب ایک ایکشن شروع کر کے اسے پورا کرنے کی بجاۓ اچانک بائیں

جانب مڑ جائیں۔

موضوع 1: بال کنٹرول

سے اقتبا

IN سN

EB

AN

DY ب

کتا

16 17

اب ہم ’بال کنٹرول’ کے موضوع پر روشنی ڈالیں گے اور معلومات دینے کے عالوہ دو موزوں مشقیں بتائیں گے۔ ہم موضوع 3 ’شاٹ لگانا’ سے بھی ایک مشق کا تعارف کرائیں گے۔ بال کنٹرول اور باقی 7 اہم موضوعات )پاس دینا اور پاس لینا،

شاٹ لگانا، گول کا دفاع، کھیل اور چھوٹی چھوٹی گیمز، حملہ، دفاع اور میچ( کے بارے میں مزید معلومات اور مزید مشقوں کیلئے ہم کتاب Innebandy پڑھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس کتاب میں 100 سے زیادہ موزوں مشقیں تدریسی انداز میں ایک ’کیا- کیسے- کیوں’ جدول میں دی گئ ہیں اور ساتھ ساتھ یہ کتاب ہر سطح کی اہلیت کیلئے فلور بال

آرگنائز کرنے کے بارے میں بھی مفید تجاویز فراہم کرتی ہے۔

171616 17

Page 10: Velkommen til innebandy (urdu)

18 19

• رخ موڑنے کا مطلب ہے کہ سٹک اور گیند کے ساتھ بھاگتے ہوۓ ہم ایک مختلف سمت میں بھاگنے لگیں۔ ہم اپنے لیے

زیادہ جگہ حاصل کرنے یا مخالف کو چکمہ دے کر بھاگ نکلنے کیلئے ایسا کرتے ہیں۔ گیند کو اپنے پیروں کے درمیان رکھ کر

کھیلتے ہوۓ ہم تیزی سے 180 ڈگری پر گھوم سکتے ہیں۔

اہم دفاعی صالحیتیں• کچھ ٹیکنیکس ایسی ہیں جن پر عبور رکھنا مؤثر دفاعی کھیل

کیلئے عین الزمی ہے۔ سب سے پہلے یہ اہم ہے کہ اچھی دفاعی پوزیشن اختیار کرنے کی کوشش کی جاۓ تاکہ ہم گیند اور اپنے

گول کے درمیان راستہ روکے رکھیں۔• ٹیکلنگ کا مطلب ہے کہ جو مخالف کھالڑی گیند کو کنٹرول

کر رہا ہو، اس سے گیند اچک کر چل دینا۔گیند لے کر جانے والے کو چالنے کا مطلب ہے کہ ہم گیند لے کر

چلنے والے کو رنک میں اپنے مطلب کی پوزیشن پر لے آئیں۔گیند لے کر جانے والے کو روکنے کا مطلب ہے کہ ہم مخالف

کھالڑی پر گیند کے ساتھ زیادہ وقت استعمال کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے ہیں بغیر اس کے کہ ہم خود کھیل سے باہر ہو جائیں۔

اس طرح ہم مخالف کھالڑی کو گیند کسی خطرناک جگہ پر لے جانے یا شاٹ لگانے سے روکے رکھتے ہیں۔ اپنی تدبیر طے کرنے کے سلسلے میں اس بات پر غور کرنا اہم ہے کہ آيا ایک

مخصوص صورتحال میں ہم گیند لے کر جانے والے کھالڑی کو روکیں گے یا اس سے گیند اچکنے کی کوشش کریں گے۔

مخالف کھالڑی کی موجودگی میں یا اس کے بغیر بال کنٹرول

اگر ہم کسی دوسرے شخص کے خالف کھیلتے ہوۓ گیند کو کنٹرول کرنے کی مشق کریں تو اس میں ہمیں زیادہ کوشش کرنا پڑتی ہے، بنسبت کسی ایسی چیز کو استعمال کرنے کے جو ایک

ہی جگہ پڑی رہتی ہے اور کچھ کر نہیں سکتی، جیسے کونز )مخروطی رکاوٹیں(۔

ہم سمجھتے ہیں کہ جلد از جلد ایک مخالف کھالڑی کو شامل کر کے مشق شروع کرنا فائدہ مند ہے۔ اس طرح گیند کو بچا

کر رکھنا ہمارے لیے زیادہ مشکل ہو جاتا ہے اور ہمیں گیند پر عمال بہتر کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔ ایک کون سے بچ نکلنے اور ایک مخالف کھالڑی کو چکمہ دینے میں بہت فرق ہے۔ شروع

سے انسان کیلئے اس کا ماہر ہونا تو مشکل ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ بال کنٹرول کی دوسری مشقوں کے ساتھ ساتھ مخالف

کھالڑی کے مقابلے میں مشق کرنے سے بہت اچھی تربیت حاصل ہو گی۔ اگر کھالڑی کی صالحیت کی بنیاد پر اس مشق کو کم

مشکل رکھنا مطلوب ہو تو ہم دفاع کرنے والے کھالڑیوں پر کوئی پابندی لگا سکتے ہیں جیسے انہیں سٹک کے بغیر یا سٹک کا

رخ موڑ کر کھیلنا ہو گا۔

سے اقتبا

IN سN

EB

AN

DY ب

کتا

191818 19

Page 11: Velkommen til innebandy (urdu)

1

2

3

56 57ballkontroll20 21

سے اقتبا

IN سN

EB

AN

DY ب

کتا کونز سے تین چوکور بنائیں: ایک بڑی، ایک درمیانی اور ایک چھوٹی۔ سب کھالڑی پہلی چوکور میں کھیلنا

شروع کریں۔ اہم یہ ہے کہ آپ کو اپنی گیند پر بھی کنٹرول رکھنا ہے اور ساتھ ساتھ مخالف کھالڑیوں کی گیندوں

کو بھی ہٹ کرنا ہے۔ جو کھالڑی اپنا گیند کھو بیٹھیں، انہیں چوکور 2 اور پھر چوکور 3 میں جا کر کھیلنا ہو

گا اور نمبر 3 سے وہ پھر واپس نمبر 1 میں آ جائیں گے۔ اچھی ابتدائی پوزیشن کا دھیان رکھیں، گھنٹے مڑے ہوۓ، بدن کا نقطۂ ثقل نیچا رکھ کر، گیند کے اوپر

چھاۓ رہیں۔

اس مشق سے سٹک پر مارنے کے بارے میں اصول متعارف کرانے کا عمدہ موقع ملتا ہے۔

ایک اور انداز:▪ کھالڑی دو، دو کے جوڑے بنا کر ایک بڑی چوکور میں کھیلتے ہیں اور ہر جوڑے کے پاس دو گیند ہوتے

ہیں۔ اگر کسی جوڑے کا گیند چوکور سے باہر چال جاۓ تو اس جوڑے کو چوکور سے نکلنا پڑتا ہے۔

یہ مشق ایسی ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی۔ سب مستعد رہتے ہیں۔ کھالڑی کو اپنی گیند پر بھی کنٹرول رکھنا ہوتا

ہے اور باقی سب پر بھی نگاہ رکھنی ہوتی ہے تاکہ اسے مخالف کھالڑیوں کی پوزیشن کا علم رہے اور وہ انہیں

اپنی گیند سے دور رکھ سکے۔ گیند کو بچا کر رکھنا اہم ہے۔ اس کیلئے اچھی ابتدائی پوزیشن اہم ہے۔ اس

مشق سے ٹیکلنگ کی دفاعی صالحیت کیلئے بھی تربیت حاصل ہوتی ہے۔ مخالف کھالڑیوں کی گیند جائز طور

پر چھیننے کا سب سے اچھا طریقہ کیا ہے؟ دو دو کے جوڑوں میں مشق کر کے ہمیں ایک اور چیز کی تربیت

بھی حاصل ہوتی ہے، یعنی باہمی تعاون۔ ہم مل کر کس طرح ایک مخالف سے گیند چھین سکتے ہیں؟ یہ مشق

چھوٹے گروپوں میں دفاع کی صالحیت حاصل کرنے کیلئے بہت اچھی ہے۔

کیوں

کیسے

1.10 مخالف کھالڑی کا گیند اڑانا

212020 21

Page 12: Velkommen til innebandy (urdu)

22 23

            

60 61ballkontroll

سے اقتبا

IN سN

EB

AN

DY ب

کتا فلور بال رنک کو چوڑائی کے رخ پر چھوٹے حصوں میں تقسیم کریں اور کونز رکھ کر گول بنائیں۔ شروع میں

حرکت نہ کر سکنے والے مخالف استعمال کریں اور حملہ کرنے واال کھالڑی نت نئے طریقوں سے چکمے دے۔

تقسیم کیے ہوۓ رنک کے ہر حصے میں دو دو کھالڑیوں کے دو جوڑے آ جائیں۔ ایک جوڑے کے دو کھالڑی

ایک دوسرے کے خالف کھیلیں اور دوسرا جوڑا آرام سے

کھڑا رہے پھر دوسرے جوڑے کے کھالڑی ایک دوسرے کے خالف کھیلیں اور پہال جوڑا آرام کرے۔ ہر گیم 45

سیکنڈ کی رکھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مقابلہ پڑے۔ آپ روٹیشن بھی کر سکتے ہیں یعنی رنک اور مخالف

کھالڑی بدل سکتے ہیں۔

1.12 کونز سے گول بنا کر دو کھالڑی ایک دوسرے کے خالف کھیلیں

اس مشق میں حرکت محدود کر دی جاتی ہے۔ کھیل کا رخ ایک ہی طرف رہتا ہے، کھالڑی گول پر حملہ کرنا

چاہتے ہیں۔ یہ مشق حملہ کرنے کی صالحیتوں کو تقویت دیتی ہے جیسے گیند کو چالنا، گیند کو بچا کر رکھنا اور چکمے دینا۔ لیڈر مختلف قسموں کے چکموں پر پابندی

لگا سکتا ہے۔ اس مشق میں جو دفاعی صالحیتیں استعمال ہوتی ہیں، وہ ہیں ٹیکلنگ اور گیند لے کر جانے

والے کو روکنا یا چالنا۔

گول کے ساتھ کھالڑیوں کو کھیل کی زیادہ تحریک ملتی ہے۔ کھالڑیوں کو مختلف فیصلے کرنے پڑتے ہیں جیسے

کب چکمہ دینا ہے، کب گول کی طرف کب شاٹ لگانی ہے وغیرہ۔ اس طرح تدبیریں کرنے کی انفرادی صالحیت

کو فروغ ملتا ہے۔

کیوں

کیسے

232222 23

Page 13: Velkommen til innebandy (urdu)

24 25

spill med store mål på tvers av banen

skuddblinkskudd

134 135

کھالڑیوں کو پانچ یا چھ ٹیموں میں بانٹ دیں۔ رنک کو سٹیشنز میں بانٹ دیں جنہیں ٹیمیں بدل بدل کر استعمال

کریں گی۔

رنک کے 1/3 حصے کو ڈائریکٹ شاٹ کیلئے استعمال کیا جاۓ گا یعنی کھالڑی گول میں کھڑے گول کیپر یا

ایک ربر کے تختے کی طرف شاٹ لگائیں گے۔ کھالڑیوں کو ایک کنارے سے پاس ملے گا، فرش پر لڑھکتا ہوا یا ہوا میں اڑتا ہوا گیند ان کی طرف آۓ گا جسے وہ

ڈائریکٹ شاٹ لگائیں گے۔ کھالڑی بار بار شاٹس لگائیں گے۔

ایک بنچ پر والی بالز رکھیں۔ دونوں طرف ایک ایک ٹیم پوزیشن سنبھال لے۔ ٹارگٹ یہ ہے کہ والی بال کو شاٹ

لگا کر مخالف ٹیم کی طرف پھینکیں۔

رنک کے چوڑائی کے رخ پر آمنے سامنے دو گول رکھیں۔ ہر ٹیم میں چند ہی ارکان ہوں جو ایک دوسرے کے

3.13 سٹیشن پریکٹس

کیسے

اس انداز میں پریکٹس آرگنائز کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ سب کھالڑی ایک ساتھ مستعد رہ سکتے ہیں جس کی

وجہ سے ہر کھالڑی کیلئے کئ مرتبہ ایسے انداز میں کھیل ختم ہو گا جس سے اسے اور اچھا کھیلنے کی تحریک

ملے۔ ان سٹیشنوں میں ہم مختلف حاالت میں کئ قسموں کی شاٹس لگانے کی پریکٹس کرتے ہیں۔

سے اقتبا

IN سN

EB

AN

DY ب

کتا

کیوں

252424 25

Page 14: Velkommen til innebandy (urdu)

سکول کیلئے اصول– ہلکا پھلکا کھیل

www.innebandy.no پر آپ کو فلور بال کے اصولوں کی مکمل تفصیل مل جاۓ گی۔

سکول میں فلور بال آرگنائز کرنے کے سلسلے میں یہ اہم ہے کہ ایک ساتھ بہت سارے اصول نہ متعارف کراۓ جائیں۔ سکول کیلئے اصولوں کا مقصد یہ ہے کہ چوٹوں سے بچتے ہوۓ کھیال جاۓ۔ بہتر ہو گا کہ چھوٹے رنک میں کم کھالڑی کھیلیں کیونکہ اس طرح کھیل میں خوب

بھاگ دوڑ رہتی ہے۔

کھیل کا آغاز رنک کے درمیان میں فیس آف )ڈوئیل( سے ہوتا ہے۔ مندرجہ ذیل فاؤل یا غلطیوں پر فری ہٹ ملتی ہے:

• لیٹ کر یا فرش پر جسم ٹکا کر کھیلنا• سٹک پھینکنا

• گھٹنے سے اوپر سٹک• ہاتھ اور سر سے کھیلنا

• سٹک پر مارنا

ہٹ کے سلسلے میں ریفری معقولیت کی بنا پر فیصلہ کرتا ہے۔ کھیل میں تسلسل رہنا چاہیئے اور اگر ہر دفعہ ریفری ہٹ دالنے کیلئے کھیل روکتا رہے تو بہت زیادہ رکاوٹ ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریفری کو یہ بھی دھیان رکھنا ہوتا ہے کہ کھالڑی بار بار دوسروں کی سٹک پر نہ ماریں۔ کھیل کی سطح کے لحاظ سے مناسب پیمانہ طے کریں۔ جب ایک ٹیم کو فری ہٹ ملے تو مخالف ٹیم گیند سے کچھ ہٹ کر )3 میٹر

دور( کھڑی ہو یعنی جسم اور سٹک، دونوں گیند سے اتنے فاصلے پر رہیں۔ سکول کیلئے اصولوں کا مقصد یہ ہے کہ چوٹوں سے بچتے ہوۓ کھیلنے کا موقع ملے۔ مزید اصول جاننے کیلئے www.innebandy.no/regelv.asp دیکھیں۔

272626 27

Page 15: Velkommen til innebandy (urdu)

فلور بال ایک ایسا کھیل ہے جو سب کیلئے بہت موزوں ہے، سکول میں بھی اور

آرگنائزڈ سپورٹس میں بھی۔ یہ کتابچہ بہت اچھے طریقے سے آپ کو فلور بال سے

متعارف کراتا ہے اور اس کھیل کو آرگنائز کرنے کے بارے میں معلومات دیتا ہے۔

مزید معلومات کیلئے میں آپ کو کتاب Innebandy پڑھنے کا مشورہ دیتا ہوں۔

NBF جنرل سیکریٹری ،Jonsson Tomas

یہ کتابچہ ایک ایسے کھیل کی حیثیت سے فلور بال کی اہمیت واضح کرتا ہے جو

سب کیلئے ہے۔ اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ کھالڑیوں کو زیادہ سے زیادہ عرصے

کیلئے کھیل سے وابستہ رکھنا ہے۔

NBF صدر ،Norberg Ivar